Wednesday, February 26, 2014

GOOD NEWS





امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے متنازعہ اسلامی مواد فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔امریکی فیڈرل کورٹ نے یہ حکم اس فلم کی اداکراہ سنڈ لی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا ہے جو یوٹیوب پر اسلام کے منافی اور گستاخانہ مواد نہ ہٹائے جانے کے خلاف دائر کی گئی تھی ۔ ابتدائی طور پر یو ٹیوب نے یہ فلم ہٹانے سے انکار کردیا تھا جس سے مسلمانوں کی اس فلم سے دل آزاری ہونے کی طرح ان کے جذبات مزید بھڑک اٹھے تھے ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے گوگل کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کھلنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔اس سائٹ پر پابندی گوگل کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں لگائی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بھی یوٹیوب پر پابندی اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی تھی۔

No comments:

Post a Comment